گوگل اپنے صارفین کو بہت ساری مصنوعات کے ذریعے سروس فراہم کر رہا ہے، ان میں گوگل اسٹریٹ ویو بھی شامل ہے، جس کے ذریعے گوگل 2007 سے دنیا کے 45 ممالک کے 3 ہزار شہروں کیبہترین پینارامک تصاویر شائقین سے شیئر کر چکا ہے۔
اس دوران ان ممالک کی 5 لاکھ میل سڑکوں کو ان پینارامک تصاویر کا حصہ بنایا گیا۔
برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر جان ریفمین نے گوگل اسٹریٹ ویو کے لیے کیے گئے بہترین پینارامک تصاویر کے کچھ اسکرین شاٹس اپنے بلاگ میں شیئر کیے، تاہم ان کی جگہوں کا ذکر نہیں کیا۔
ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کس حد تک خوبصورت ہے۔

جان ریفمین نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ انہوں نے گھنٹوں بیٹھ کر گوگل اسٹریٹ ویو کے آرکائیوز پر ان پینارومک شوٹس کو ڈھونڈا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہترین تصاویر حاصل کرنے کے حصول میں وہ گوگل کی فوٹیجز سالوں سے دیکھ رہے ہیں۔

جو تصاویر انہوں نے جمع کی وہ دنیا بھر سے لی گئی ہیں۔

ان میں سے کئی تصاویر میں نہایت خوبصورت مناظر پیش کیے گئے۔

اس کے علاوہ ان میں کچھ ایکشن سینز بھی نظر آئے

ان تصاویر میں سڑکوں پر سپر ہیروز اور کارٹون کے کردار بھی دیکھنے میں آئے


اس کلیکشن میں جانوروں کی بھی دلچسپ تصاویر شامل کی گئیں۔







